ابنا: مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما و امام جمعہ کوئٹہ علامہ سید ہاشم موسوی سمیت دیگر اراکین وعہدیداران نےمشترکہ بیان میں چلاس کے قریب ناپاک دہشت گردوں کے ہاتھوں تقریباً 20 شیعہ مسافروں کے وحشیانہ قتل عام کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ چلاس کے قریب تین بسوں کو روک کر بے گناہ شیعہ مسافروں کے شناختی کارڈ چیک کرکے بسوں سے اتار کر شہید کرنا حکومتی نااہلی کامنہ بولتا ثبوت ہے گلگت بلتستان سمیت پورے ملک میں دہشت گردی کے پے درپے واقعات سے معلوم ہوتاہے کہ یا تو حکومت دہشت گردوں کے سامنے بے بس ہے یا پھر دہشت گردوں کی پشت پناہی میں ملوث ہیں۔ مجلس وحدت مسلمین سانحہ چلاس پر حکومتی غفلت کی شدیدمذمت کرتی ہے اور حکومت سے دہشت گردوں کو گرفتار کرکے کیفرکردار تک پہنچانے اور ان کے اندرون و بیرون ملک نیٹ ورک کے خاتمے کا پرزور مطالبہ کرتی ہے؛ اگر حکومت پاکستان میں ملت تشیع سمیت دیگر عوام کو تحفظ فراہم نہیں کرسکتی تو مجلس وحدت مسلمین حکومت سے فوری طور پر مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتی ہے کیونکہ حکومت دہشت گردی کے خلاف سنجیدہ اقدامات کرنے میں ہمیشہ کی طرح لاپرواہی کا مظاہر کررہی ہے چنانچہ اگر اب بھی حکومت دہشت گردوں کی فوری گرفتاری عمل میں نہیں لاتی تو مجلس وحدت مسلمین پورے پاکستان میں سراپا احتجاج بن جائے گی اوراپنے جائز مطالبات کے تسلیم ہونے تک یہ احتجاج جاری رکھے گے۔ یہ دہشت گرد پاکستان میں خانہ جنگی پھیلانے کی ناپاک اسلام دشمن سازشوں کاحصہ ہیں اور اگر حکومت ان دہشت گردوں کے خلاف کاروائی نہیں کریگی تو یہ دہشت گرد پاکستان کو تباہی کی طرف لے جائیں گے جس کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔ اللہ تعالی ان شہداء کو بلند درجہ عطا فرمائیں اور پس ماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائیں۔........./110
15 اگست 2012 - 19:30
News ID: 337393
مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما و امام جمعہ کوئٹہ علامہ سید ہاشم موسوی سمیت دیگر اراکین وعہدیداران نےمشترکہ بیان میں چلاس کے قریب ناپاک دہشت گردوں کے ہاتھوں تقریباً 20 شیعہ مسافروں کے وحشیانہ قتل عام کی مذمت کی ہے۔